سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا قیام ضروری

سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا قیام ضروری

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی (SMPA)کے قیام، اس کے مجوزہ مسودے اور قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا قیام سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لایا جا رہا ہے ۔وزیر بلدیات ناصر شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ذریعے صوبے میں بے ہنگم اور غیر منظم شہری توسیع کا خاتمہ کرکے مستقبل کے لیے ایک جامع، مربوط اور پائیدار ترقیاتی نظام تشکیل دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں