پنجاب :ٹریفک ای چالان کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
ون ایپ کے ذریعے مرحلہ وار ای چالان وصولیاں شروع، ریکوری میں اضافہ 24شہروں میں اوسطاً 30سے 35ہزار ای چالان کئے جارہے :ٹریفک حکام
لاہور(این این آئی)ڈی آ ئی جی ٹریفک پولیس نے ای چالانز جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ مرحلہ وار مختلف اضلاع میں ون ایپ لانچ کی جارہی ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ بھر میں ای چالاننگ ون ایپ کے ذریعے وصول کئے جائیں گے ۔کسی بھی شہر کے ڈیفالٹر پنجاب بھر میں کسی بھی جگہ چیکنگ پر ادائیگی کرینگے ۔ اس سے قبل متعلقہ شہروں میں ہی ای چالانز کی وصولیاں کی جارہی تھیں۔ٹریفک حکام کے مطابق صوبہ کے 24شہروں میں ای چالانز اوسطاً 30سے 35ہزار کے قریب کئے جارہے ہیں ۔ون ایپ کے آغاز کے بعد ریکوری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔اگلے ہفتے سے ون ایپ کے ذریعے وصولیاں مزید تیز کردی جائیں گی۔