مراد سعید کی سینیٹ میں خالی نشست پر 23اپریل کو پولنگ، الیکشن شیڈول جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نااہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جائیں گے ۔ 10 اپریل کو سکروٹنی اور 13 اپریل کو کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 15 اپریل کو اپیلوں پر سماعت اور 16 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ 17 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے ، 23 اپریل کو پولنگ صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔