زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر اضا فہ

زرمبادلہ ذخائر میں  60 لاکھ ڈالر اضا فہ

اسلام آباد (اے پی پی،این این آئی)ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 21ارب 78کروڑ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 مارچ 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بینک کے پاس 16اعشاریہ 38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5اعشاریہ 40 ارب ڈالر تھے ،27 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں