لاہور ہائیکورٹ:پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستیں متعلقہ ٹربیونلز کو ارسال
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف تمام درخواستوں کو سماعت کے لیے متعلقہ ٹربیونلز ججوں کو بھجوا دیا۔۔۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواستوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا، عدالت نے ٹربیونلز کو درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ تمام درخواستوں کی سماعت اب سیشن جج کریں گے ،عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس وقت پراپرٹی اونر شپ قانون تبدیل ہو چکا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ نئے قانون کے تحت ایسی درخواستوں کی سماعت کے لئے سیشن جج بطور ٹربیونلز کام کر رہے ہیں ،ان درخواستوں کی شنوائی ٹربیونلز کریں گے ،مناسب ہے تمام درخواستیں متعلقہ سیشن ججوں کو بھجوا دی جائیں۔