انٹرنیٹ کی بندش ،بھارت بدترین ممالک میں سرِ فہرست
2025 میں 65 مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیا گیا ،ایکسس ناؤ کی رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ بندشوں نے نام نہاد جمہوری نظام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ۔ عالمی سطح پر سامنے آنے والی رپورٹس نے بھارتی طرز حکمرانی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ڈیجیٹل حقوق کی عالمی تنظیم ایکسس ناؤ کی رپورٹ کے مطابق بھارت 2025 کے دوران 65 مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاون کر کے دنیا میں سرفہرست رہا۔ یہ تعداد کسی بھی جمہوری ملک کے لیے نہ صرف تشویشناک بلکہ شرمناک قرار دی جا رہی ہے ۔
بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے بھی اس حقیقت کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ برس انٹرنیٹ بندشوں کے حوالے سے بھارت نے تمام جمہوری ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق 2018 میں 134 اور 2019 میں 121 مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی کے نام پر کیے جا رہے ہیں مگر درحقیقت ان کا مقصد عوامی آواز کو دبانا اور زمینی حقائق کو چھپانا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت انٹرنیٹ بندش میں بدترین ممالک میں سرِفہرست ہے ۔