وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام ’’گھر ہو تو اپنا‘‘ کے نام سے متعارف
بینک، ہاؤسنگ فنانس کمپنیز دستاویزمیں اسکیم کا نیا نام استعمال کرینگے ، سٹیٹ بینک
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں کم لاگت رہائشی سہولتوں کے فروغ کیلئے جاری حکومتی ہاؤسنگ اسکیم کا نام تبدیل کر دیا گیا، جس کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام کو اب وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام -گھر ہو تو اپنا کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام کمرشل بینک، ہاؤسنگ فنانس کمپنیاں اور مائیکرو فنانس بینک آئندہ خط وکتابت، دستاویزات، پالیسی پیپرز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ میں اسکیم کا نیا نام استعمال کریں گے ۔ یہ اقدام وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا ہے تاکہ حکومتی رہائشی پروگرام کی برانڈنگ اور شناخت کو یکساں بنایا جا سکے ۔