دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرینگے ،امیر مقام

 دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے  مسائل حل کرینگے ،امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل اور معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلی ٰسطح اجلاس ہوا۔۔۔

جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید ، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔امیر مقام نے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل کے لیے ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے گلگت بلتستان حکومت اور واپڈا کو ہدایت کی کہ اصل متاثرین کو معاوضہ پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرا ئی کہ حکومت متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں