عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں سات مئی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے تبادلے کے باعث ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،شاہ محمود قریشی کو جیل حکام نے عدالت پیش نہیں کیا،عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر شاہ محمود کی عبوری ضمانت کی درخواستیں بحال ہوئی تھیں،تھانہ گلبرگ اور جناح ہاؤس پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔