10ارب ہرجانہ کیس:بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست مسترد کر دی تھی ۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔اس الزام پرشہبازشریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔