ڈار ،سعودی ہم منصب کی فون پر گفتگو، قریبی رابطے پر اتفاق
دونوں وزرائے خارجہ کا کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور خلیج ،مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی بات چیت
اسلام آباد(دنیا نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی بات چیت ہوئی، رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شہزاد فیصل بن فرحان نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔