پاک افغان بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی:چین

پاک افغان بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی:چین

پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں بات چیت کیلئے مخصوص طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیاگیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے ۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کررہا ہے ، چین  حالات سازگار بنانے اور بات چیت کیلئے پلیٹ فارم فراہم کی کوشش کررہا ہے ۔پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، بات چیت کا عمل ہموار اور مستحکم انداز میں جاری اور آگے بڑھ رہا ہے ، تینوں فریقوں نے بات چیت کیلئے مخصوص طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں