درخت کٹائی معاملہ:چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شکر پڑیاں میں درختوں کی کٹائی کے معاملہ میں چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔
جاری کازلسٹ کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس 6 اپریل کو سماعت کرینگے ۔شہری نوید احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر لطیف عباسی اور عمیر اسد کے ذریعے دائردرخواست میں نئے چیئرمین سی ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے درختوں کی کٹائی کے خلاف حکمِ امتناع کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعاکی گئی ہے ۔عدالت نے 15 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم دیا تھا۔