پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر
لاہور (این این آئی)پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر ہونے لگے ۔سرکاری ہسپتالوں کو ایمبولینسز، جنریٹرز اور گاڑیوں کیلئے مختص کردہ بجٹ کم پڑ گیا، پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہسپتالوںکے بجٹ میں مختلف فنڈز کم پڑ گئے ۔
سرکاری ہسپتال صرف جنریٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کے خسارے سے دوچار ہیں ،ہسپتالوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پٹرول ،آئل ہیڈ میں مختص بجٹ قیمتیں بڑھنے سے آدھا رہ گیا۔مالی سال کے آخری تین ماہ کیلئے بجٹ شدید کم رہ گیا، بڑھتی قیمتوں کے مطابق مزید کروڑوں روپے درکار ہیں۔