مراد سعید کی نااہلی ،سینیٹ الیکشن ٹکٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات

مراد سعید کی نااہلی ،سینیٹ الیکشن ٹکٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات

اسلام آباد (این این آئی)مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کیلئے عرفان سلیم اور فیض الر حمن کے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے ۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لاؤں گا۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا، پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں