مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی
لاہور (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج 5اپریل کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائے گی۔
اس موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، جن میں مسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔