مشرقِ وسطی ٰکی کشیدگی، پاکستان سے مزید 64 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطی ٰکی کشیدگی، پاکستان سے مزید 64 پروازیں منسوخ

کراچی اوراسلام آبادسے 20 ،20 اور لاہور سے 6 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

لاہور(آئی این پی )مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے فلائٹ آپریشن بدستور بری طرح متاثر ہے اور ملک کے 5 بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطی ٰ کی دو طرفہ مزید64 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئر بلو، ایئر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئرویز سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ 20 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں ابوظہبی، کویت، جدہ، دمام، شارجہ، مدینہ، مسقط، ریاض، نجف، بحرین اور دبئی کے روٹس شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطی ٰکیلئے 6 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں ابوظہبی اور دبئی سیکٹر شامل ہیں۔پشاور ایئرپورٹ پر دبئی، دوحہ، شارجہ اور ابوظہبی کیلئے 8 ،ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 35 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطی ٰکیلئے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2706 تک پہنچ گئی ، جس سے فضائی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے اور مسافروں کو شدید ذہنی و مالی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں