ایٹمی پاکستان بھٹو شہید کامرہونِ منت ، یوسف رضا گیلانی

 ایٹمی پاکستان بھٹو شہید کامرہونِ منت ، یوسف رضا گیلانی

صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹو شہید کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں راولپنڈی کو دوبارہ جیالوں کا قلعہ بنائیں گے ، راجہ پرویز اشرف، برسی پر خطاب

 راولپنڈی(احمدبھٹی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایٹم بم،ون مین ون ووٹ،آئین پاکستان دیا جس کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہے ، مضبوط اور ایٹمی پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے مرہونِ منت ہے، صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو شہید کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستانی قوم کو شناخت ، صوبوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سینیٹ کا فورم دیا،یہی وجہ ہے کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھابھٹو نے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا، راولپنڈی کو دوبارہ جیالوں کا قلعہ بنائیں گے ، بھٹوکو پھانسی پر لٹکا کرسمجھا گیا معاملہ ختم ہوگیا لیکن انکی بیٹی نے نعرہ لگایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ،یہی نعرہ بلاول نے بھی لگایا جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، یہ پی پی کا اصل چہرہ ہے ۔ چودھری یاسین کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے مسئلہ کشمیرعالمی سطح پربہترین اندازمیں اجاگرکیا ۔ سیمینار میں عامر فدا پرا چہ، رانا رفاقت، سردار اشعر حیات ، ملک خالد نواز بوبی ، راجہ عمار مہدی ، میاں خرم رسول ، ملک آصف اکبر و دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہید کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں