پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی، سفارتی اور معاشی محاذ پر برتری مستحکم:بھارتی میڈیا بھی معترف

پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی، سفارتی اور معاشی محاذ پر برتری مستحکم:بھارتی میڈیا بھی معترف

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بااثر قومی قیادت کی دور اندیشی، موثر پالیسی سازی اور مضبوط وژن کے باعث پاکستان عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جن کا اعتراف اب بین الاقوامی میڈیا حتی کہ بھارتی میڈیا بھی کھلے الفاظ میں کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق بھارتی میڈیا میں پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، موثر سفارت کاری اور جدید حکمت عملی کے حوالے سے مثبت تبصرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان عالمی سفارتی محاذ پر اپنی برتری مستحکم کر رہا ہے ۔دی ٹائمز آ ف انڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ذاتی نوعیت کے پہلو کو مزید تقویت دی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیکری وٹکوف کے ساتھ روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ کیا۔ پاکستان کی بڑھتی سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار سامنے آیا جو 2025 کے دوران پالیسی سازی نظام میں اہم نام کے طور پر ابھرے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بلال بن ثاقب کی ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر کے طور پر شمولیت بڑی سفارتی اور تکنیکی کامیابی قرار دی جا رہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی "کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی دوطرفہ تعلقات کے لیے مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور متحرک معاشی و سفارتی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں