احسان فراموشی پربلوچستان کے شہریوں کی افغان طالبان پرتنقید

احسان فراموشی پربلوچستان کے شہریوں کی افغان طالبان پرتنقید

پاکستان نے مشکل حالات میں افغانوںکو پناہ دی اور تمام سہولیات فراہم کیں افغان طالبان امن کیلئے اقدامات کے بجا ئے دہشت گرد عناصر کو پناہ دے رہے ہیں

 اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم شہریوں نے احسان فراموشی پر افغان طالبان پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان نے مشکل حالات میں افغان باشندوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ انہیں رہائش، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم کیں ، پاکستانی عوام نے ہمیشہ افغان مہاجرین کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھا اور ہر قسم کا تعاون فراہم کیا اور اپنے بچوں کی ضروریات کو پسِ پشت ڈال کر ان کی مدد کی لیکن اس طویل اور مخلصانہ میزبانی کے باوجود موجودہ افغان حکومت کا رویہ مایوس کن ہے ۔ افغان طالبان نے امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے بجائے دہشت گرد عناصر کو پناہ دینے کا راستہ اختیار کیا ۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمنی ناقابل برداشت ہے ، عوام اب دہشت گردی کے واقعات سے تنگ آ چکے ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔بلوچستان کے شہریوں کی جانب سے افغان طالبان پر بڑھتی ہوئی تنقید اس بات کی عکاس ہے کہ عوام دہشت گردی اور عدم استحکام کے خلاف واضح مؤقف رکھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں