کلینک کیس:عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہماریوں دلاور نے غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی،عدالت نے 50ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔