حج کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا

حج کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اوردیگر نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے حج انتظامات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 18 اپریل سے پاکستانی عازمین حج کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حرمین ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز ترین سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے ۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حج 2026 کے لیے پاکستانی عازمین کو فضائی کرایوں میں کسی اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں