راولپنڈی ضلع میں 20اپریل تک دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی(خبر نگار) راولپنڈی میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کے امن و امان کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی رپورٹس ملی ہیں جن کے بعد شہریوں اور املاک کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، حکمنامہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے ، جلوس، ریلیوں ، دھرنے ، احتجاج جبکہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا ،دفعہ 144 کا نفاذ 20 اپریل تک کیا گیا ہے ۔