خیبر پختونخوا کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار، ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ ایوان میں پیش

خیبر پختونخوا کو کیش لیس بنانے  کیلئے قانون تیار، ڈیجیٹل  پیمنٹ ایکٹ ایوان میں پیش

پشاور (دنیا نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار کر لیا، خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2026 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں تمام کاروباروں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ ہوگا، دکانوں اور تجارتی مراکز پر کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی ادارے ، کلینکس اور ہسپتال بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کے پابند ہوں گے ، گاہک سے ڈیجیٹل ادائیگی پر کوئی اضافی چارجز وصول نہیں ہوں گے ۔ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کرنے والے کاروباری اداروں پر جرمانہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں