درخت کٹائی کیس:چیئرمین سی ڈی اے کوتوہین عدالت درخواست پرنوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر توہینِ عدالت درخواست میں نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست گزار کے وکیل مدثر لطیف نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی چوک سے ایوب چوک تک اتاترک ایونیو کی توسیع کا کام شروع کر دیا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے سڑک کی الائنمنٹ میں آنے والے قدیم درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے ،استدعا ہے اتاترک ایونیو کی توسیع پر جاری کام فوری روکنے کاحکم دیاجائے ، عدالت نے فریقین نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔