قومی اسمبلی میں زبانی جوابات کی ہارڈ کاپیوں کی چھپائی محدود کرنیکافیصلہ
اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت سوالات برائے زبانی جوابات کی ہارڈ کاپیوں کی چھپائی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی میڈیا نے ایک بیان میں کہا کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کو اب قومی اسمبلی کے وٹس ایپ گروپ میں (پی ڈی ایف) کاپیاں شیئر کی جائیں گی۔