نہال ہاشمی سے گورنر بلوچستان کی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

 نہال ہاشمی سے گورنر بلوچستان کی ملاقات  ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

کوئٹہ، کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پیر کوگورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں جاری کشیدگی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر جعفرخان مندوخیل نے گورنر نہال ہاشمی کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر سعید الحسن مندوخیل بھی گورنربلوچستان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سندھ ہمارا دوسرا گھر ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں ہم برابر کی دلچسپی رکھتے ہیں، بلوچستان کے لاکھوں لوگ اس وقت صوبہ سندھ خاص طور پر کراچی میں تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ، علاج معالجے اور تعلیم کے حصول کیلئے رہائش پذیر ہیں۔ گورنر مندوخیل نے ان کی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے ان کی سہولیات، ضروریات اور حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے اور سندھ و بلوچستان کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں