مشرق وسطیٰ امن:پانچ نکاتی انیشیٹو کو بھرپور حمایت ملی:چینی سفیر

مشرق وسطیٰ امن:پانچ نکاتی انیشیٹو کو بھرپور حمایت ملی:چینی سفیر

چین تنازع کے فریقین سے رابطے میں، پاکستان نے ثالثی کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں مل کر کام جاری، جنگ کا خاتمہ اور توانائی سپلائی بحالی یقینی بنائینگے :جیانگ زائیڈونگ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا امریکا ایران تنازعات سے علاقائی صورتحال اور عالمی معیشت پر دباؤ پڑ رہا، کشیدگی کے باعث 31 مارچ کو چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کی، پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر خلیج میں امن کے لیے پانچ نکاتی انیشیٹو جاری کیا جو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے چین اور پاکستان کا مشترکہ موقف ظاہر کرتا ہے ، یہ انشیٹو بین الاقوامی برادری کی خواہشات کے بھی مطابق ہے جسے اجراء کے بعد سے ہی بہت توجہ اور وسیع حمایت ملی۔

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کاوشیں امن و استحکام اور انصاف کی آواز بن کر ابھری ہیں۔ سفیر نے مزید کہا امریکا اسرائیل ایران تنازع شروع ہوتے ہی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن اور بڑا ملک ہونے کے ناطے چین تنازع کے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور فائر بندی، جنگ کے خاتمے اور سفارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔ پاکستان نے امن کے لیے ثالثی اور مذاکرات کے لیے فعال کام اور مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری، تمام امن پسند ممالک اور لوگوں کو یکجا، متعلقہ فریقوں کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ، عالمی توانائی اور بین الاقوامی صنعتی و سپلائی چینز کا بہاؤ جلد از جلد بحال کرنے کو یقینی بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں