خواتین اور مردوں کے درمیان موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا فرق 38فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا :وزیرآئی ٹی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خصوصاً مصنوعی ذہانت کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شمولیت نہایت اہم ہے۔
وزارت آ ئی ٹی میں ڈیجیٹلائزیشن فار ویمن اکنامک ا مپاورمنٹ منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا گزشتہ سال خواتین اور مردوں کے درمیان موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا فرق 38فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا ۔اجلاس میں بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور کامیابیوں کو دیرپا پالیسی اصلاحات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔