پنجاب میں اشیائے خور ونوش کی قیمتیں کنٹرول : عظمیٰ بخاری

پنجاب میں اشیائے خور ونوش کی قیمتیں کنٹرول : عظمیٰ بخاری

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں، وزیراعلیٰ خود نگرانی کر رہیں مریم نواز کی ہدایات پر اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنا رہے :وزیر اطلاعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑا ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں ،محکمہ پرائس کنٹرول اور پیرا کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ بازاروں میں اشیائے خور ونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں حکومت کی جانب سے شروع ریلیف پیکجز کے ثمرات نچلی سطح تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں کیونکہ مریم نواز عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیاء مناسب داموں فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں