بلاول سے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

بلاول سے سابق وزیراعلیٰ قائم علی  شاہ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کراچی(دنیا نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر پی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔بلاول اور قائم علی شاہ نے ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے سید ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔بلاول سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ملے ۔میئر نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں