ملٹری کورٹ کیس:جسٹس جواد ظفر کی کیس سننے سے معذرت

 ملٹری کورٹ کیس:جسٹس جواد ظفر  کی کیس سننے سے معذرت

لاہور(کورٹ رپورٹر،نیوزایجنسیاں )بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ حوالگی کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔

بینچ کے رکن جسٹس جواد ظفر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بینچ کی جانب سے معذرت کے بعد فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی اورسفارش کی گئی ہے کہ اس کیس کو کسی دوسرے ڈویژن بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے ۔حسان خان نیازی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کی ملٹری کورٹ حوالگی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں