ایندھن کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 ایندھن کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایندھن کی ایک اور بڑی کھیپ ملک پہنچ گئی ہے ۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق مالٹا کا بحری جہاز کورالو ون سائپرس سے تقریباً37 ہزار 85 میٹرک ٹن پٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا جہاںجہاز فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ بحری جہاز سے پٹرول کی ڈسچارجنگ کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گاجس کے بعد یہ ایندھن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے درآمدی سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت یا دباؤ پیدا نہ ہو۔توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت درآمدات سے نہ صرف سپلائی چین مستحکم رہتی ہے بلکہ قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے خدشات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں