یو ایف ایف:نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ بولیوں، تجاویز وصولی کی تاریخ میں توسیع

یو ایف ایف:نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ بولیوں، تجاویز وصولی کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارہ یونیورسل سروس فنڈ نے نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ برائے پائیدار ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے ترمیمی نوٹس جاری کیا جس کے تحت مختلف علاقوں کے لیے بولیوں و تجاویز کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔

اب تین مخصوص لاٹس NG-BSD/Small-Lot-S13/2026، S14/2026 اور S15/2026 کے لیے بولیاں و تجاویز کل 9 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ منصوبے کے تحت مختلف شہروں میں جدید ترین انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں