ادارہ انتقالِ خون سروس میں سنگین بے ضابطگیاں
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ادارہ انتقالِ خون سروس پنجاب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان رشید کے دورے کے بعد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران متعلقہ چارج نرس ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی، جبکہ بعد ازاں ہونے والی تحقیقات میں اس کے حاضری ریکارڈ میں بھی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، جن میں تاخیر سے آنے اور قبل از وقت ڈیوٹی چھوڑنے کے معاملات شامل ہیں۔ڈائریکٹر کے دورے کے دوران جناح ہسپتال کے بلڈ بینک کے سٹور کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں سے غیر مجاز ذرائع سے حاصل کردہ میڈیکل اشیابرآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ متعدد اشیا بغیر کسی ریکارڈ اور نامعلوم سورس کے موجود پائی گئیں، جبکہ کچھ سامان غیر معیاری اور ایکسپائری کے قریب حالت میں بھی پایا گیا۔بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے مذکورہ سٹاف نرس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے ۔