وسط ایشیائی ریاستوں کیساتھ براستہ ایران تجارت کا آغاز
پاکستان سے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے منجمد گوشت تاشقند کیلئے بھیج دیا گیا ٹرانزٹ کوریڈور فعال،معیشت کی نمو تیز،بندرگاہوں پر رش بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ، پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور سے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان تاشقند کے لیے منجمد گوشت بھیجا گیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیا کے کنسائمنٹس گوادر، ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچا ئے جائیں گے ، اس کوریڈور کے فعال ہونے سے امکان ہے پاکستان کی معیشت کی نمو کی رفتار تیز ہوجائے گی اورپاکستانی بندرگاہوں پر رش بھی بڑھ جائے گا۔