ملکی وقار غیر معمولی طور پر بلند
کراچی (آن لائن) وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طور پر بلند ہوا ہے ۔مفتی تقی عثمانی نے کہا مذاکرات کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے ، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔