مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے

مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے

ڈیرہ غازی خان، ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، لیڈی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ضرور کامیاب ہوں گے اور دنیا کے سامنے پاکستان کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا۔

سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کھوسہ ہاؤس میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا میرے ڈیرہ غازی خان آنے کا مقصد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرنا ہے ۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے اور انکے صاحبزادوں کا بھی ملکی سیاست میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے پرانی وابستگی تھی اور میں دعا گو ہوں اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں