جنگ بندی انسانیت کی فتح

جنگ بندی انسانیت کی فتح

اسلام آباد (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی فتح ہے، جو پاکستان کی غیر معمولی عسکری اور تزویراتی قیادت کے مرہونِ منت ہے۔

مشعل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب تہاڑ جیل کے دروازے کھلیں گے اور ان کے شوہر یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدی اور فلسطینی بھائی آزاد ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں