جنگ بندی، اللہ نے پاکستان کو نوازا
نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہاکہ دنیا کی نگاہیں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں ،جنگ بند کروانے کیلئے اللہ تعالٰی نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے۔
امریکا، ایران کے مندوبین امن مذاکرات کرنے کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہیں لیکن ہمارے ہمسایہ ملک جو ہے بارڈر سے ادھر نظر ڈالیں تو دھواں اٹھتا نظر آئے گا ، وہ اس موقع پر کوئلہ کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں ،وہ نہیں جانتے کہ یہ جنگ نہ رکتی تو بھارت کے اندر بھی کروڑوں عوام بھوک ،غربت ،بیروزگاری کا شکار ہو جاتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ایسٹر کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسٹر کے حوالہ سے اقلیتی افراد میں 177 چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اقلیتی صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ بھی موجود تھے۔