جیرڈ کشنر کے نیتن یاہو سے قریبی تعلقات ،ایران کا براہ راست بات سے انکار

جیرڈ کشنر کے نیتن یاہو سے  قریبی تعلقات ،ایران کا  براہ راست بات سے انکار

اسلام آباد(دنیا مانیٹرنگ)اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں امریکی وفد میں شامل ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اتنے گہرے تعلقات ہیں کہ نیتن یاہو کشنر کے گھر میں ٹھہرا کرتے تھے۔

آج اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر ایک مرکزی، لیکن متنازع کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ایران نے ان کے ساتھ براہ راست بات کرنے سے انکار کیا۔ اس سے قبل فروری میں کشنر اور ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ عمان میں ہونے والے مذاکرات میں شامل تھے ، جن کے دوران ہی امریکانے ایران پر حملہ کر دیا۔ایران کشنر کے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ قریبی تعلقات اور فلسطینیوں کے بارے میں خیالات کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ایران کا موقف ہے کہ یہ دونوں اسرائیل کے حامی اور فنڈ ریزر ہیں اور کشنر تو مذاکرات کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فنڈ کے لیے پانچ ارب ڈالر بھی اکٹھے کر رہے ہیں۔ایران نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مذاکرات کے لیے زیادہ موزوں قرار دیا ہے ۔کشنر نے صحافیوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ سفارت کاری اور ذاتی کاروبار کو نہیں ملائیں گے ، یہ وعدہ فوری طور پر توڑ دیا گیا۔وہ ایک ہی وقت میں امن کے سفیر بھی ہیں اور سرمایہ کاروں کی تلاش میں بھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں