پٹرولیم ڈیلرز کا منافع میں مارجن کے اضافے کا مطالبہ

پٹرولیم ڈیلرز کا منافع میں مارجن کے اضافے کا مطالبہ

مارجن 1اعشاریہ5فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے :صدرایسوسی ایشن مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس خود بخود بند ہوجائیں گے :اختر نواز

لاہور،اسلام آباد(این این آئی،آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے منافع کا مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو1اعشاریہ5فیصدسے بڑھاکر8فیصد کیاجائے ، انتظامیہ غیرقانونی ڈیلرز پر پابندی لگائے، مقامی ضلعی انتظامیہ چیکنگ کی آڑمیں پٹرولیم ڈیلر کو تنگ کرنا بند کر ے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف قوانین کاغلط استعمال اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کر ے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہڑتال ایران امریکا امن مذاکرات کی وجہ سے مؤخر کی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس خود بخود بند ہوجائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں