پرویزالٰہی کا ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،سیاسی نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے سابق گورنر پنجاب و بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے صاحبزادوں سردار سیف الدین کھوسہ اور سردار حسام الدین کھوسہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نہایت منجھے ہوئے سیاستدان اور بہترین انسان تھے ، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔