گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 7 جون کو ہونگے :الیکشن کمیشن
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے جی بی اسمبلی کے عام انتخابات 7 جون 2026 کوکرانے کا اعلان کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی، یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت منعقد کئے جائیں گے ،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن پاکستان گزٹ میں اشاعت کیلئے بھی بھجوا دیا گیا جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔