پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے خلاف درخواست
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں کو ریونیو ٹول کے طور پر استعمال کر رہی ہے ،عالمی قیمتیں کم ہوں تو فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچتا؟ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری کمی نے پرانے نرخ مشکوک بنا دیے ہیں،مقامی پیداوار کے باوجود ڈیزل بہت مہنگا ہے ،پیٹرولیم قیمتیں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔