پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ساکھ کے نتیجے میں پاکستانی پاسپورٹ اب دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس پیشرفت کو پاکستان کی حالیہ کامیاب سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے ۔اس کامیابی کا سہرا پاکستان کے اس کلیدی کردار کو دیا جا رہا ہے جو اس نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دو اہم ممالک (امریکا اور ایران)کے درمیان پیغام رسانی اور تناؤ کم کرنے کے لیے ادا کیا۔پاکستان کی اس مصالحتی کوشش نے نہ صرف خطے میں امن کی راہ ہموار کی بلکہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو امن کی پہچان اور ایک روشن مثال کے طور پر ابھارا ہے۔