دنیا کے امن میں اہم کردار اداکرنا پاکستان کیلئے خوشی کاباعث :بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم امن عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے ، امید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے ۔