پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ،ایرانی سفیر

پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ،ایرانی سفیر

دیکھنا ہے امریکہ میزبان کی مخلصانہ کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں :رضا امیری

اسلام آباد (وقائع نگار)ایران کی جانب سے پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے ۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ہے ۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ جنگ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کے خلاف ایک کھلا جرم ہے ، اس جنگ نے خطے اور دنیا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ۔ایرانی سفیر نے کہا کہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ میزبان کی ان مخلصانہ سفارتی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں