ایرانی سپیکر قالیباف کے طیارے میں 168 شہید بچوں کی تصاویراور بستوں کیساتھ سفرکی فوٹو سوشل میڈیا پر جاری

ایرانی سپیکر قالیباف کے طیارے میں  168 شہید بچوں کی تصاویراور بستوں  کیساتھ سفرکی فوٹو سوشل میڈیا پر جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جس میں نشستوں پر مناب سکول کے شہید بچوں کی تصاویر اور بستے رکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے مناب سکول پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں 168 شہادتیں ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں