جے ڈی وینس کی پاکستان آمد روکنے کیلئے مودی کی پنڈتوں کو 3، 3ہزار روپے دیکر پرارتھنا
واشنگٹن /نئی دہلی /اسلام آبا د(این این آئی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسی اور قہقہوں کا سامان بن گئیں۔
بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے پر اینکر نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ جے ڈی وینس پاکستان نہیں پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر دورانِ سفر اپنا رخ تبدیل کر کے امریکا واپس جا سکتے ہیں۔ بھارتی اینکر نے کہا کہ اس وقت پدمنابھ سوامی مندر میں دعائیں ہو رہی ہیں جہاں وزیر اعظم مودی نے مقامی پنڈتوں کو 3000 روپے فی کس دئیے ہیں تاکہ وہ اس بات کی پرارتھنا شروع کریں کہ جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان نہ پہنچ سکے اور درمیان سے واپس پلٹ جائے۔